پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچ گیا۔

  • IMG-20190923-WA0111.jpg

* پی آئی اے کی افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

* قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ کابل پہنچ گیا۔

* پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق 45۔9 پر پہنچی

* پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر سی ای او پی آئی اے کے نمائندے کی حیثیت سے خود جہاز میں موجود

* کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے کے عملے کے خصوصی انتظامات

* افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد خان اور دیگر سفارتی عملے کی اس سلسلے میں کاوشیں

* تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی

* کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں

* پی ائی اے کا عملہ بین القوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا اور عالمی بنک اور بین القوامی خبر رساں اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا

* کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین القوامی مسافر پرواز تھی

* پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے سی ای او پی آئی اے

* پی ائی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک

* سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں رابطے بحال کئے جائیں ائیر مارشل ارشد ملک

* امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے سی ای او ارشد ملک

شیئر کریں

Top