آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے آصف علی اور خوشدل شاہ کی اسکواڈ میں واپسی2

  • IMG_20210906_161544.jpg

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے آصف علی اور خوشدل شاہ کی اسکواڈ میں واپسی

• پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 و وکٹ کیپر/بیٹسمین، چار آلراؤنڈرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل، عثمان قادر، فخر زمان اور شاہنواز دھانی بحثیت ریزرو کھلاڑی اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے
• نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کُل 7 ٹی ٹونٹی میچز میں بھی یہی اسکواڈ شرکت کرے گا

لاہور، 6 ستمبر 2021ء:

پاکستان کرکٹ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے ایک تجربہ کاراور متوازی پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ یہی اسکواڈ اب نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اور انگلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جو 25 ستمبر سے 14 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی، جہاں اسے اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ آصف علی نے اپنا 29واں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اپریل میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 25.4 کی اوسط اور 147 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بناچکے ہیں۔خوشدل شاہ نے اپنا نواں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ 21 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بناچکے ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل 19 کھلاڑیوں میں سے ارشد اقبال ، فہیم اشرف ، فخر زمان، سرفراز احمد ، شرجیل خان اور عثمان قادر اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم فخرزمان اور عثمان قادر کو شاہنواز دہانی کے ساتھ ریزرو میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں پانچ بلے باز (آصف علی ، بابر اعظم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ اور صہیب مقصود) ، دو وکٹ کیپر/بیٹسمین (اعظم خان اور محمد رضوان) ، چار آلراؤنڈر (عماد وسیم ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان) اور چار فاسٹ باؤلرز (حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی)شامل ہیں۔

پندرہ رکنی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی،اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود

ریزرو: فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

محمد وسیم، چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے،امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دباؤ کے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یقیناََ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نمبر نہیں لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور یقین ہے کہ یہ دونوں اپنی عمدہ کارکردگی سے ہمیں مڈل آرڈر میں درپیش مشکلات کا حل دیں گے۔

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ، محمد رضوان اور صہیب مقصود قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہوں گے ، جبکہ عماد وسیم ، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین اعلیٰ معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعظم خان ایک جارحانہ اور بیٹسمین ہیں، جو وکٹ کپینگ بھی کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو تیز رفتارباؤلنگ اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت کی وجہ سے فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ یونٹ کو مضبوط کریں گے ، جس میں حارث رؤف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

شیڈول:

پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز (تمام میچز کا آغاز شام 7 بجے ہوگا):

25 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
26 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
29 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
یکم اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
3 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
13 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔
14 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :

24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی۔
7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی
11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔

-ENDS-

شیئر کریں

Top