مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے

  • IMG_20210906_155725-scaled.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں. دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا.

مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا.

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے. جس کے لیے پاکستان ٹیم 8ستمبر کو اسلام پہنچے گی. اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے.

مصباح الحق:

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں.

مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں.

وقار یونس:

وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں.

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے. گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں.

وسیم خان نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے. ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے.

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا

شیئر کریں

Top