آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادجموں و کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کی ملاقات

  • IMG_20210904_224624.jpg

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادجموں و کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال،مقبوضہ کشمیرمیں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور خطہ کشمیر کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیرمیں سیکورٹی وترقی کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کراوئی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی

شیئر کریں

Top