پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن 17 18 اور 19 ستمبر کو اسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد ہو گا خورشید برلاس –

  • IMG-20210829-WA0083.jpg

پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن 17 18 اور 19 ستمبر کو اسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد ہوگا – اس تین روزہ نمائش میں پورے پاکستان سے اچھے اور بڑے ڈویلپرز اور بلڈرز اپنے پروجیکٹ ڈسپلے کریں گے یہ یونٹ اپنی نوعیت کا ایک مختلف ایونٹ ہے جس میں ورچوئل کانفرنس ، فزیکل کانفرنس “انویسٹ ان پاکستان” کے نام سے انعقاد کی جائیں گی ، اس تین روزہ نمائش میں ڈپلومیٹک اور چیمبر کی بھی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا – راولپنڈی اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی اپنی فیملی کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کرے گی اور بیرون ملک سے لوگ آن لائن شامل ہوں گے – چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن خورشید برلاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا کی خوفناک لہر کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو مزید فروغ کرنے کا اقدام بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بحال ہوا ہے اسی ثمر میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن ‏کا بلڈرز ، ڈویلپرز اور پراپرٹی خریدنے والو کو ایک جگہ اٹھا کرنے کا بہترین موقع ہے

شیئر کریں

Top