جنوبی افریقہ وفدآئندہ ماہ پاکستان آئے گا

1397111409044513716528474.jpg

پی سی بی کی جانب سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو پاکستان میں کوویڈ 19 سے متعلق تواتر سے بریف کیا جاتا رہا ہے جو کافی حد تک کنٹرول میں ہے
کراچی(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی ہے کہ آئندہ برس جنوری میں پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم سے قبل دو رکنی پروٹیز جائزہ وفد آئندہ ماہ پی ایس ایل سیزن پانچ کے باقی میچوں کے انعقاد کے دوران لاہور پہنچ کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے 14 سے 17 نومبر تک شیڈول پی ایس ایل فائیو کے باقی میچوں کے دوران اپنا جائزہ وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو پاکستان میں کوویڈ 19 سے متعلق تواتر سے بریف کیا جاتا رہا ہے (باقی صفحہ 6 بقیہ نمبر31)
جو کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان ٹور پر صرف وائٹ بال میچز کھیلے گی یا اسے ٹیسٹ بھی کھیلنے ہیں تاہم پی سی بی کی کوشش ہے کہ ہوم ٹیسٹ کا انعقاد بھی ممکن بنایا جائے لیکن پروٹیز کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل سکس کے بعد پاکستان کا جوابی دورہ پروٹیز وفد کی کلیئرنس سے مشروط ہے ۔
پی سی بی

شیئر کریں

Top