• IMG_20200425_181605.jpg

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جھاڑو لگانے والی ڈگری ہولڈر لڑکی کو ملازمت مل گئی

لاہور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر وہاڑی میں روزی کمانے کیلئے جھاڑودینے والی خاتون مہوش کو ملازمت مل گئی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مہوش کو سرکاری ملازمت مل گئی، ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کر دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارماسٹر ڈگری ہولڈر […]

لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرز کی دائر درخواست جرمانے کیساتھ خارج

لاہور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان نے ڈاکٹرزکوحفاظتی آلات کی عدم فراہمی کیخلاف دائر درخواست ٹھوس وجوہات کے بغیر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ ہفتہ کو لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمدقاسم خان نے ڈاکٹر زوہیب اور دیگرڈاکٹروں کی جانب سے ڈاکٹرز کوحفاظتی آلات کی عدم فراہمی کیخلاف دائر درخواست […]

پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق وزرا، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے، موجودہ […]

رانا ثنا ء اللہ کی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست منظور

لاہور لاہورکی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ کی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔ ہفتہ کو انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت […]

نیب کا صاف پانی کرپشن کیس میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

لاہور نیب نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما انجینئر قمرالسلام راجہ سمیت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخر کردیا۔ہفتہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کرپشن کیس کی سماعت […]

موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں،آصف زرداری سمجھدار آدمی ،گھونسلے میں چلے گئے ،شیخ رشید

لاہور وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی، موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں، آصف زرداری سمجھ دار ہیں اس لئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز و دیگر رپورٹس […]

نیب کا شہباز شریف کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار، 4 مئی کو دوبارہ طلب

لاہور قومی احتساب بیورو( نیب) نے شہباز شریف کے بھیجے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 4 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے لہذا ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر مطلوبہ معلومات فراہم کی […]

پارکنگ کمپنی کیس،لیگی رہنما حافظ نعمان سمیت 3ملزمان بری

لاہور لاہور احتساب عدالت نے رہنما مسلم لیگ (ن) حافظ نعمان سمیت تین ملزمان کو لاہور پارکنگ کمپنی کیس سے بری کردیا ، حافظ نعمان پربطور چیئرمین مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے غیر قانونی ٹھیکے منظور نظر افراد کو دینے کا الزام تھا۔ بدھ کو احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں سابق […]

موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے ، نیب میں پیش نہیں ہورہے ،مریم اورنگزیب

لاہور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث شہبازشریف نیب میں پیش نہیں ہورہے،نیب کو مطلوبہ مکمل معلومات بمع […]