• 1764250-ramzanmoonx-1564679228.png

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

ریاض: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذوالحج کا آغاز کل بروز  جمعہ سے ہوگا جبکہ حج کا اہم رکن  وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو […]

  • 1763499-bodies-1564635211.jpg

کراچی میں موٹرسائیکل ریس کے دوران کار کی ٹکر سے 4 نوجوان ہلاک

کراچی: ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ […]

  • 78889CF7-DD88-4602-B3C6-ECAD914CCD7D.jpeg

مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال کیا، شبلی فراز

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا […]

  • 883E4526-63CE-49F6-9D20-0252FC024021.jpeg

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے والے ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب ِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی میں کچھ ضمیر فروشوں نے ضمیر فروشی کی۔ چیئرمین سینیٹ  کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  ناکام ہونے پر اپوزیشن چیمبر میں شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی […]

  • 6FD33047-6DD7-45B5-B2A0-8DEA1274838F.jpeg

نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو حج پر جانے سے روک دیا گیا

لاہور: ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے بھائی کے بیٹے یوسف شریف کو مدینہ منورہ جانے سے روک لیا۔ نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کی پرواز سے حج کےلئے جارہے تھے، تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے یوسف شریف کو […]

  • 7802765C-5DE3-41C6-B7A8-E5678C85F1E5.jpeg

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک پیش کی۔ 64 ارکان نے نشستوں سے کھڑے ہوکر قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی جس پر بیرسٹر […]

  • 3C78742D-AC57-4607-A3DA-E293C0EDF67B.jpeg

حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے

 لاہور: قومی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹر حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی […]

  • 1C6B6BB6-371E-440A-BCAE-6F2D662C7651.jpeg

فردوس جمال اور ماہرہ کے تنازع میں شان بھی کود پڑے

کراچی: اداکار شان نے پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے چند روز قبل ایک شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں  کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے […]

  • 4492132C-13C2-4419-9F5F-07A20991E973.png

دیا مرزا کی شادی کے 5 سال بعد شوہر سے علیحدگی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی 5 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کو چونکادیا۔ فلم’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘،’’سنجو‘‘ اور’’تم کو بھول نہ پائیں گے‘‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ وپروڈیوسر دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے اختتام کا اعلان […]

  • F0C79B43-5402-4504-B089-57C24BFAB177.jpeg

ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندیاں جواد ظریف نے مسترد کردیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر بھی پابندیاں عائد کر دی  تاہم جواد ظریف نے انہیں مسترد کردیا  امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کہا کہ جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے عاقبت نااندیش ایجنڈے پر عمل پیرا اور دنیا بھر میں ایرانی حکمرانوں کے بنیادی ترجمان […]