گوجرانوالہ، سی ٹی ڈی کارروائی،2مبینہ د ہشتگرد گرفتار

محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے گوجرانوالہ میں ایک کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئیں،گرفتار دہشت گردوں میں شکیل احمد اور فراز سلطان شامل ہیں، دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا اور وہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ادھر لاہور میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام ہوگئی، ڈولفن فورس نے کوکھر ٹاؤن میں موبائل شاپ لوٹنے والے ڈاکو پکڑلیے۔تیز رفتاری کے باعث ڈاکو موٹرسائیکل سے گر پڑے جنہیں ڈولفن فورس نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Comments

comments