پاکستان تحریک کے سینئر رہنماء اسد عمر زخمی واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع دیہات بڈانہ میں پیش آیا

***اہم اطلاع***

پاکستان تحریک کے سینئر رہنماء اسد عمر زخمی

واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع دیہات بڈانہ میں پیش آیا

مقامی کارکنان کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

مقامی روایت کیمطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جارہا تھا

گھوڑے پر سوار ہوتے وقت اسد عمر رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے

توازن قائم نہ رکھ سکنے کے باعث اسد عمر گر گئے اور کمر پر چوٹ آئی

حادثے کے فوری بعد انہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا

اسد عمر پہلے بھی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے

ڈاکٹرز کی جانب سے تفصیلی طبی معائنہ جاری

Comments

comments