دیامر میں رات گئے متعدد گرلز سکولوں میں آگ لگا دی گئی ۔

چلاس ۔۔۔۔دیامر میں رات گئے متعدد گرلز سکولوں میں آگ لگا دی گئی ۔
چلاس ۔۔۔چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی اور گرلز سکول تکیہ میں دھماکے کئے گئے ۔
چلاس ۔تحصیل چلاس کے علاقے ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں آگ لگا دی ۔
چلاس ۔ضلع دیامر کے تحصیل داریل میں واقع ایک سکول سمیت گیال گاؤں میں واقع گرلز سکول ،تبوڑ میں واقع دو گرلز سکولوں ، اور کھنبری میں واقع گرلز سکول کو بھی آگ لگا دی ۔۔
چلاس ۔۔۔دیامر کے تحصیل تانگیر میں جنگلوٹ میں واقع ایک سکول سمیت گلی بالا اور گلی پائین میں واقع ایک ایک گرلز سکول کو بھی آگ لگا دی
چلاس ۔۔۔مجموعی طور پر بارہ گرلز سکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
چلاس ۔۔۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے ۔۔۔۔۔

Comments

comments