انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب رہائی کے احکامات پر راؤ انوار رہا

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سابق ایس ایس پی ملیر را وانور کے رہائی کے احکامات پر دستخط کیے جانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ ، ڈی ایس پی قمر احمد سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 28 جولائی کو ہوگا۔ ہفتہ کو نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔ را وانوار کے گھر کو سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے ان کے گھر کے باہر سے جیل سیکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔اس سے قبل کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رہائی کے آرڈرز پر دستخط کیے، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ملیر سب جیل کے انچارج کو خط لکھ کر راؤ انوارکو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

Comments

comments