نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین ورکرز کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیا گیا ہے۔

  • 5b47413614387.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جمعے کو وطن واپسی پر کارکنان اور خواتین ورکرز کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے خواتین ورکرز کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس پر مریم نواز کی تصویر بنائی گئی ہے اور خواتین ایئرپورٹ آمد پر یہی لباس پہنیں گی۔

خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس کی قمیض کا رنگ ہلکا گلابی جبکہ شلوار سفید رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے تیار کیے جانے والا ڈریس ڈیزائنر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعے کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

وطن واپس پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کی فوری گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ احتساب عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں قافلہ ایئرپورٹ پر جائے گا۔

Comments

comments