لندن؛ پی ٹی آئی کا مظاہرہ، حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنےکی کوشش

لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے مظاہرہ کیا اور فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

نوازشریف کے گھر میں داخل ہوتے وقت مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ن لیگ کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی اور حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کی گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔

برطانوی پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی تفتیش جاری ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق کسی کی نجی ملکیت کونقصان پہنچانےکےخلاف کارروائی ہوگی، تاہم فوری طور پر کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا

Comments

comments