نواز شریف ضرور واپس آئیں گے، عابد شیر علی

  • Pic20-025.jpg

سابق وزیر مملکت پانی و بجلی پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدوار این اے 108 عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے، نوازشریف واپس ضرور آئیں گے ، نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردینے والے انہیں 22 کروڑ عوام کے دلوں سے تاحیات نہیں نکال سکتے ۔قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی انہیں پہلے سے زیادہ طاقت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، عوام کی طاقت سے دھرنا اور ناچ گانا پارٹی کو 25 جولائی کو عبرتناک شکست دی جائے گی ۔فیصل آباد ہمیشہ سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کامضبوط ترین قلعہ ہے ۔آئندہ جنرل الیکشن میں بھی مضبوط قلعہ ثابت ہو گا ۔حلقہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے اس کی تکمیل کے لئے لاتعداد ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کرائے ۔ آئندہ کامیاب ہو کر مزید تعلیم ‘ صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنا مشن جاری رکھوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو ،غوث نگر وسیم انصاری کی رہائش گاہ اور الٰہی آباد گلی نمبر 16ملک نوید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سے الگ الگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری ریاض گجر‘ ملک شہزاد‘ فرخ مہتاب‘ محمد نعیم‘ محمد رمضان‘ وائس چیئرمین سی سی 92 رانا اویس ‘ زاہد حسین انصاری ‘یوتھ کونسلر چچا انور ‘ رؤف احمد ‘رانا راشد اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ پانامہ میں سینکڑوں لوگوں کا نام آیا مگر انتقام کا نشانہ صرف میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کو بنایا جا رہا ہے‘ انہوں نے اپیل کی کہ 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور میاں محمد نواز شریف کو اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں تاکہ ہم دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ اقتدار میں لا سکیں‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نامساعد حالات میں حکومت سنبھالی اور اسی وقت حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئیں خزانے خالی تھے تاہم میاں نوازشریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سخت محنت سے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لاکھڑا کیا تاہم سازشی عناصر ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے 5سال عوام کی خدمت ہے آئندہ بھی الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروائینگے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخا با ت میں قوم کا رکر د گی کی بنا پر ووٹ دیتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کا کامیاب بنا ئے گی چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے وا لو ں کے مقا صد کسی صو رت پورے نہیں ہو ں گے۔

Comments

comments