تحریک انصاف میں کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔ فخر عمر حیات لالیکا 

تحریک انصاف میں کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این 86 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فخر عمر حیات لالیکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دے رہی تھی اس لئے میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو عزت و احترام سے میرے حق میں دستبردارکروا کرمجھے این اے 86 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

Comments

comments