والدہ کی صحت پہلی ترجیح ہے، مریم نواز ۔ ۔

رہنما مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی والدہ کی طیبعت سنبھلی، پاکستان واپس آجائیںگے۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں والدہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے والدہ کی صحت میں بہتری کاعمل رک گیا جس کے باعث انہیں ہوش نہیں آیا ہے۔ایک سوال کے جواب پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح والدہ کی صحت ہے، ابھی سیاست کے بارے میں نہیں سوچ رہے،ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں بیگم کلثوم کی صحت بہترہونے پرمیاں صاحب فوراواپس آئیں گے۔

Comments

comments