فا ٹا انضمام کے تحت خیبرپختونخوا کے اضلاع کی تعداد 34 ہو گئی۔

پشاور: قبائلی علاقہ جات کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے تحت خیبرپختونخوا کے اضلاع کی تعداد 34 ہو گئی۔

قبائلی علاقہ جات کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے تحت قبائلی ایجنسیوں کے اضلاع میں تبدیل ہونے سے خیبرپختونخوا کے اضلاع کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی جس کے تحت خیبر پختونخوا، پنجاب کے بعد اضلاع کی تعداد کے اعتبار سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن گیا جبکہ چترال بالا اور کلاچی کو اضلاع کا درجہ حاصل ہونے کی صورت میں یہ پنجاب کے برابر آکھڑا ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کی آمد سے قبل اضلاع کی تعداد 25 تھی جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹ گرام، کوہستان، شانگلہ، سوات، ملاکنڈ، دیربالا، دیرلوئر، چترال، بونیر، کوہاٹ،ہنگو، کرک،لکی مروت،بنوں ، ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان شامل تھے۔

Comments

comments