ٹرمپ شمالی کوریا کے صدر کا خط پڑھے بغیر خوش ہوگئے ملاقات ضرور ہوگی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شمالی کورین حکام کے امریکی صدر سے معاملات طے پا گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ سے ملاقات کے لیے مان گئے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بڑھنا مثبت بات ہے، شمالی کوریا کے سربراہ کے خط سے 12 جون کی طے شدہ ملاقات ٹریک پر آ گئی، انہوں نے کہا کہ 12 جون کو شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات ہوگی۔

Comments

comments