تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اور یا مقبول جان کی جگہ چکوال سے مسلم لیگ نون کے سابق رہنما اور معروف کالم نگار اور اینکر ایاز امیر پی ٹی آئی کے پنجاب سے نگران وزیر اعلی کے ایک اور امیدوار ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں اور یا مقبول جان کا نام دیا ہے
لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام تجویز کردیے۔ حسن عسکری، ایاز امیر اور اظہار یعقوب کے نام شامل۔ کل تک کسی ایک نام پر اتفاقِ رائے ہوجائے گا: پارٹی ترجمان فواد چوہدری#PTI #Pakistan #PMLN #Punjab #CaretakerCM #NasirKhosa pic.twitter.com/PimDzWbVvu
— VOA Urdu (@URDUVOA) June 1, 2018
تحریک انصاف میں جماعت اسلامی سے آئے ہوئے افراد اور مشرف اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں ایک خاموش چپقلش اس مرحلے پر کھل کر سامنے آگئی ہے میاں محمود الرشید اس گروپ سے ہیں جو جماعت اسلامی میں رہ چکے ہیں
جبکہ فواد چوہدری سمیت کئی درجن پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ہیں اور آئندہ کچھ عرصہ میں یہ ٹکرایا شدت اختیار کر جائے گا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ناصر کھوسہ پر عوامی ردعمل آیا اس لیئے انکا نام واپس لیا جب پوچھا گیا کہ یہ ردعمل آپ نے کہاں دیکھا تو جواب آیا " سوشل میڈیا پر " pic.twitter.com/yo3yhgE0GC
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 30, 2018
پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے دو نئے نام اوریامقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار دیئے جب کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اوریا مقبول جان کا نام ہٹا کر ایازامیر کو نامزد کردیا ہے۔
ادھر عمران خان نے تین اینکروں کے نام دے دئے لیکن 22 سالا رفاقت کے دعوے دار ہارون رشید کا نام نہیںدیا حالانکہ وہ دنیا ٹی وی کے اس پروگرام کے اینکر ہیں جس کو دو اینکروں کے نام عمران خان نے دئے سوشل میڈیا ہر میں نت ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا خے مصنف بریگیڈیئر صدیق سالک کے صاحبزادے سرمد سالک نے اس پر ہارون رشید سے تعزیت کی اور طنزیہ لکھا کہ اس پر انہیں عمران خان سے احتجاج کرنا چاہیئے اس ہر صحافی محسن رضا خان نے جواب دیا کہ
حیرت کی بات ہے عمران خان کی کسی کا نام دے کر بے عزت کرتا ہے اور کسی کا نام دے کر بے عزت کرتا ہے دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام کے تین میں دو اینکروں کے نام دے دئے اور تیسرے کو چھوڑ دیا یہ ہے بوٹ چاٹنے کا انجام
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور سابق اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید کی ملاقات ہوئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر رانا اقبال کو مزید دو نام دے دیئے گئے تاہم کسی پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دئیے ہیں، ملاقات میں طے ہوا ہے کہ اتوار تک معاملے کو طے کرلیں گے اور جو نام دئیے ہیں کسی ایک پر اتفاق کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ہم سب کا بھی اتفاق ہے کہ انتخابات 60 دن کے اندر شیڈول کے تحت ہوں۔

دنیا ٹی وی
دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے ناموں سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے 3 نام حتمی ہیں جن میں حسن عسکری، ایازامیر، یعقوب طاہر اظہار شامل ہیں۔
اس سے پہلے
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تحریک انصاف کی مشاورت میں ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کو دو نئے نام بھجوا دیئے گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ آج حل نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ لیکن ناصر درانی نے معزرت کرلی تھی