پرکشش نوکری کیلئے ترکی جانے والے سیالکوٹ کے تین شہری ایران ترکی بارڈز پر ترک فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

  • IMG-20180522-WA0022.jpg

انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر پرکشش نوکری کیلئے ترکی جانے والے سیالکوٹ کے تین شہری ایران ترکی بارڈز پر ترکی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ، رنگ پورہ کا عدیل سعید ، گائوں الیوالی کا بیس سالہ سرفراز اور گائوں میانوالی بنگلہ کا اٹھارہ سالہ جہانگیر انسانی اسمگلروں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے دے کر پرکشش نوکری کیلئے ترکی جارہے تھے تاکہ ترکی سے وہ یورپ جاسکیں لیکن جب وہ ایران داخل ہونے کے بعد ترکی کے بارڈز پر پہنچے تو ترکش سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہوگئے ، تینوں کی ہلاکتوں کی خبر ان کے گھروں میں پہنچی توکہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ، ترکش فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کی نعشیں واپس پاکستان ان کے گھروں میں لانے کیلئے حکومت نے ترکی اور ایرانی حکومتوں سے رابطہ کرلیا ہے ،اہل خانہ کے مطابق انسانی اسمگلروں نے سنہرے خواب دیکھائے اور ہر ایک سے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے لئے لیکن ویزہ نہ لے کر دیا اور بغیر ویزوں کے یہ ترکی جارہے تھے ،ا س لئے حکومت انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائی کرے

Comments

comments