2018 کے انتخابات میں خلائی مخلوق کو شکست فاش دیںگے جس کے بعد نہ صرف خلائی مخلوق کا کردار ختم ہو جائے گا بلکہ غیر جمہوری قوتیں بھی جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکیں گی مسلم لیگ ن میا ں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی کا اعلان بھی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے

2018ء کے انتخابات میں خلائی مخلوق کو شکست فاش دیں گے جس کے بعد نہ صرف خلائی مخلوق کا کردار ختم ہو جائے گا بلکہ غیر جمہوری قوتیں بھی جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکیں گیـ مسلم لیگ ن میا ں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی کا اعلان بھی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ـ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باری نہیں آئے گی ، سارا گاؤں بھی مر جائے تب بھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے ـ عوام ووٹ کی پرچی سے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ـمیاں نواز شریف نے اپنے بیان میں حکومت یا ریاست کے خلاف کوئی بات نہیں کی ـ بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستانی میڈیا اور یہاں کی غیر جمہوری قوتیں بھی بھارتی میڈیا کی زبان بول رہی ہیں ـ سول سوسائٹی کی جانب سے بینر لگائے جانے پر اس کے پیچھے سازش کرنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے جسے عوام خوب پہچانتے ہیں ـ مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم کا کام ماہ رمضان میں ہی مکمل کر لی گی ـ مسلم لیگ ن سے وہی فصلی بٹیرے گئے جو ماضی میں ادھر ادھر جاتے رہے ہیں اب انہیں ق لیگ عرف پی ٹی آئی میں لیجایا جا رہا ہے جلد ہی پی ٹی آئی کا بھی ق لیگ کی طرح شیرازہ بکھر جائے گاـ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاـ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں کی پانچ سال کی مدت پوری ہونے سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہو ںگے ـ جمہوریت ہی واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل اور ملک میں میرٹ و شفافیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے بعد خلائی مخلوق کے کردار کا خاتمہ ہو جائے گاـمسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اسے شکست فاش سے دوچار کرے گی ـ اس شکست کے بعد خلائی مخلوق یا کسی بھی دوسری غیر جمہوری مخلوق کا کردار نہیں رہے گاـ انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار علی پارٹی کے سینئر رکن ہیں ان کی رائے پر پارٹی کے اندر غور کیا جائے گا ـ ان کی کئی باتیں ایسی بھی ہیں جن سے اتفاق کیا جا سکتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح آگاہ ہیں کہ لوٹا ساز فیکٹری کس طرح لوٹوں پر رنگ رغن کرکے ایک جماعت میں شامل کر رہی ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی میٹنگیں کہاں ہوتی ہیں اور ڈوریاں کہاں سے ہلائی جاتی اور فون کہا ں سے آتے ہیں ـ انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی ادارے کے خلاف بات کرتی ہے ـ لیکن اگر حقائق کوبے نقاب کیا جائے تو یہ کسی کے خلاف سازش نہیں ہے ـ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ پاکستان کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈہ کرتا رہا لیکن جسطرح اب پاکستانی میڈیا اور کچھ مفادپرستوںنے میاں نوازشریف کے بیان کے حوالے سے بات کو توڑ مروڑ کر اٹھایا ہے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہواـ ایسا شخص جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سی پیک منصوبہ دیااس کی حب الوطنی پر انگلی کس طرح اٹھائی جا سکتی ہے ـ جو سول سوسائٹی بینرلگارہی ہے اور مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دی جا رہی ہیں اس سے عوام بخوبی آگاہ ہیں ـرانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جن چیزوں کی نشاندہی میاں نواز شریف نے کی اس سے جمہوریت اور ملک آگے بڑھے گاـ میاں نواز شریف نے کہیں بھی ریاست یا حکومت کا نام نہیں لیاـ انہوں نے نان اسٹیٹ ایکٹرزکی بات کی جس سے حکومت یا ریاست کا کوئی تعلق نہیں ـ انہوںنے کہا ں کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کو حکومت یا اسٹیٹ نے بھارت بھیجاـ مسلم لیگ ن کو بعض جرنلسٹ دوستوں کی رپورٹنگ پر تحفظات ہیں اب سول سوسائٹی کے ٹاؤٹ جو پہلے ایک میڈیا گروپ کے خلاف سرگرم عمل رہے اور مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیتے رہے وہی میاں نواز شریف کے خلاف درخواستیں دے رہے ہیں اور بینر لگا رہے ہیں جس سے اس کے پیچھے سازش پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے Ù

Comments

comments