۔قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نوازشریف،شاہد خاقان عباسی،محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے پارٹی قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پااٹی صدر محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی تکمیل پر حکومتی جماعت کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ مخالفین کا انتخابات میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ اتحادیوں کے تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا ہے اس امر کا اطہار جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پارٹی صدر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مشترکہ صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ شہباز شریف نے اہم سیاسی و پارٹی امور کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا۔ ارکان نے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ اجلاس دو گھنٹوں تک جاری رہا اہم حکومتی پارٹی اور سیاسی امور پر بھی ارکان نے پارٹی صدر اور وزیراعظم کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

Comments

comments