صوابی ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق پولیس نے خواجہ سرا کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا

  • IMG_20180423_121425.jpg

صوابی میں خواجہ سرائوں کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے خواجہ سرا کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق صوابی میں شیوہ اڈا کے مقام پر نامعلوم افراد نے خواجہ سرائوں کے ڈیرے پر فائرنگ کر دی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا شینو جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے خواجہ سرا کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اس سے قبل ستائیس مارچ کو پشاور کے علاقے رنگ روڈ پتنگ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا اور اس کا ساتھی رنگ روڈ پتنگ چوک سے نکلے تھے کہ اچانک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ فائرنگ سے خواجہ سرا اور اس کا ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا۔اس کے علاوہ تین جنوری کو فیصل آباد میں دھند اور اوور لوڈنگ کے باعث ایک خواجہ سرا ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 45سالہ خواجہ سرا پپو کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جس کے بعد لواحقین نے ستیانہ روڈ پر ٹرک مالک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

Comments

comments