شہبازشریف سے چوہدری نثار کی رواں ماہ پانچویں ملاقات دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والی ملاقات

  • IMG_20180420_004403.jpg

صدر مسلم لیگ(ن)شہبازشریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف پنجاب ہاوس میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے لئے اسلام آباد آئے تھے اور اس دوران دونوں رہنماوں کی مختصر اورغیررسمی ملاقات ہوئی۔واضح رہے کہ سابق وزیرِداخلہ چوہدری مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے خائف ہیں اور متعدد پریس کانفرنسز میں وہ اظہار خیال بھی کرچکے ہیں جب کہ گزشتہ چند روز میں شہبازشریف اور چوہدری نثار کے مابین متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس میں وزیراعلی پنجاب نے سابق وزیرداخلہ کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔۔دونوں رہنماوں کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ اتوار کو ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے پالیسی وضع کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔چوہدری نثار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان گزشتہ برس جولائی میں آنے والے نااہلی کے فیصلے کے بعد سے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔چند روز قبل چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن کا ٹکٹ ملنا یا نہ ملنا ہے

Comments

comments