چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔ عدالت نے پیرا گون سٹی کے معاملہ پر وضاحت کے لیے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق کو ہفتہ کے روز طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے مالکان کو بلایا ہے ملازمین کو نہیں ۔ سعد رفیق خود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ ان کا پیرا گون کمپنی کے ساتھ کیا تعلق ہے جبکہ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔ کیس کی آئندہ سماعت کل ہفتہ کو ہو گی ۔