صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا

صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔ وہ قومی اسمبلی کا ہال سینیٹ انتخابات کیلئے استعمال کرنے کی اجازت کی تحریک منظور کی جائے گی۔ اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں کے لئے پولنگ سٹیشن قومی اسمبلی ہال میں جبکہ فاٹا انتخابات کے لئے کمیٹی روم نمبر 2 میں پولنگ سٹیشن قائم ہو گئے ہیں۔ باضابطہ منظوری لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے ہال کو 3 مارچ کو پولنگ سٹیشن میں تبدیل کرنے کی اجازت کیلئے آج قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جائے گی۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شام پانچ بجے ہو گا۔ متذکرہ تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا جائے گا۔

Comments

comments