شریف برادران صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے بچے ہیں ، اعتزاز احسن

رہنما پیپلز پارٹی سنیٹر اعتزاز اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے بچے ہیں ، سرکاری افسروں کی ہڑتال شہباز شریف نے کرائی ہے، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے تھا ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی مگر ایسا کیا ہوا کہ وہ پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ کسی پبلک سرونٹ نے ہڑتال کرائی ہے، ریاست کیخلاف بغاوت کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیئے ، یہ لوگ صرف لاڈلے نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ احد شفیق کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کی جانب سے ہڑتال سے متعلق سوال پرکہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی احمد صادق بھی پکڑا گیا تو ہڑتال نہیں ہوئی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج کرتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کون شہباز شریف کے ساتھ ہے، اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی۔اعتزاز احسن نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، انہیں جج جسٹس قیوم جیسا اور بیورو کریٹ احد چیمہ جیسا چاہیے،بغاوت کرنے والے لاڈلے نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، سب کو حراست میں لیا جائے۔

Comments

comments