سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، مریم اورنگزیب

  • IMG_20180225_154734.jpg

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی،یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنارہوگا،سی پیک پاک چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔اسلام آباد میں سی پیک کلچرل کاررواں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے گوادرتک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے، سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے آنے والے منصوبے، کونسلوں کی ترقی اورخوشحالی کو سمجھا،منصوبے کوحقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتے،سی پیک منصوبے پردونوں ملکوں کے عوام کو بھرپور اعتماد ہے۔ پاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے،چین کے ساتھ ثقافتی معاہدوںسے پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی،کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا۔عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔

Comments

comments