نیو کراچی میں نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر مار دیا گیا۔

  • IMG-20180224-WA0091.jpg

نیو کراچی میں نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر مار دیا گیا۔ بلال کالونی تھانہ پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ایچ کے خالی پلاٹ سے محمد کلیم کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ مقتول کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول نے تین ماہ قبل ہی صائمہ سے دوسری شادی کی تھی اور میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے صائمہ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

مقتول کے رشتداروں نے لاش کے ہمراہ بلال کالونی تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جلد صائمہ اور اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کیا جائے

Comments

comments