سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کی کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ بنوں میں پولیس نے بارہ سالہ بچی بازیاب کراکر ملزم کو دھرلیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹانک اڈہ کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں اجمل اور جمال کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا دو ہزار پندرہ میں پولیس پارٹی سے مقابلہ ہوا،جس میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم اور دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔دو طرفہ مقابلے میں دہشتگردوں کے دو ساتھی بھی مارے گئے تھے۔دوسری جانب بنوں پولیس نے بٹگرام میں کارروائی کرکے بارہ سالہ بچی بازیاب کرالیا۔کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار ہوا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

comments