سی سی پی کا سی ایم اے ( برطانیہ) کے اشتراک سے سی سی پی انفورسمنٹ ٹیم کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز

IMG_20210224_011715.jpg

سی سی پی کا سی ایم اے ( برطانیہ) کے اشتراک سے سی سی پی انفورسمنٹ ٹیم کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے برطانیہ کی کمپٹیشن اور مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) کے ساتھ اشتراک سے صلاحیت سازی کی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں سی ایم اے کے عہدیدار اور ماہرین سی سی پی کے عملے کو مختلف انفورسمنٹ کی تکنیک اور طریقہ کار کی تربیت دیں گے۔

سی سی پی اور سی ایم اے کے مابین اس نئے تعاون کے نتیجے میں دو آن لائن سیشنز ’ جنریٹنگ کیس لیڈز ‘ اور ’پلاننگ کارٹیل انویسٹی گیشن ‘ منعقد ہوئے ، جس میں سی سی پی کی انفورسمنٹ ٹیم کے 30 افسران نے شرکت کی۔ سی سی پی کے ممبر آفس آف انٹرنیشنل آفیرز مجتبی احمد لودھی اور دیگر اعلی عہدیداران نے بھی ان سیشنز میں شرکت کی۔

سی ایم اے ٹیم ، جس میں مسٹر الیکس سکفیلڈ (پرنسپل پالیسی ایڈوازر ) ، مس ایو ا ِنکل (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، کارٹیلز) اور گیری بریکن (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انوسٹی گیشن) شامل ہیں ، نے ان سیشنوں میں پریزنٹیشنز دیں۔

پہلے سیشن میں مس ایوا نکل نے برطانیہ کے کارٹیل رجیم اور لینیعنٹ پروگرام ، عملی طور پر سی ایم اے کی لینیعنٹ کی درخواست کے مراحل ، اور ایکس آفیشو انویسٹی گیشن پر روشنی ڈالی ۔ مسٹر گیری بریکن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انوسٹی گیشن ، نے دوسرے سیشن میں شراکاءکو تحقیقات کی منصوبہ بندی کرنے، انفورسمنٹ کے مو ثر نتائج برآمد کرنے میں مشکلات ، او ر انسپیکشن اور انٹرویو کرنے کے موثر طریقوں سے آگاہ کیا۔

سی سی پی نے دونوں ایجنسیوں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے میں سی ایم اے کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ دیگر مختلف کمپٹیشن کے موضوعات پر اس طرح کا سلسلہ مستقبل قریب میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

Comments

comments