ڈی چوک میں بلوچ احتجاجی دھرنا ختم اپوزیشن سوشل میڈیا ویب چینلز سے اظہار تشکر

IMG-20210220-WA0140.jpg

ڈی چوک میں لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کادھرنا کارگر ثابت ہوا،احتجاجی کیمپ کے انچارج نصر اللہ بلوچ نے باقاعدہ تصدیق کردی ہے کہ حکومت نے تحریری یقین دہانی کروا دی ہے۔ ہم نے دھرنا ختم کردیا ہے۔ نصراللہ بلوچ نے میڈیا کے استفسار پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لاپتہ افرادکے لواحقین سے ملاقات کریں گے توقع ہے کہ م لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومت جلد اقدامات کرے گی ۔ فہرستیں حکومت کو دی جائیں گی لاپتہ افراد کے رابطے میں خاندانوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں بالخصوص اپوزیشن جماعتوں سوشل میڈیا ویب چینلز سے دھرنے میں اظہار یکجہتی اور کوریج پر اظہار تشکر کیا ہے

Comments

comments