اب تو پریزائڈنگ آفیسر بھی غائب ہیں۔شاہد خاقان عباسی

IMG-20180223-WA0178.jpg

ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب تو پریزائڈنگ آفیسر بھی غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں، 12سے14 گھنٹے بعد غائب ہونے والا عملہ سامنے آیا یہی حال رہا تو لوگ پریذائڈنگ آفیسروں کی نگرانی شروع کردیں گے ۔ ایک نجی ٹی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریزائیڈنگ آفیسر کو کون لے کر گیا اس کا کسی کے پاس جواب نہیں 12 سے 14 گھنٹے غائب ہونے والا عملہ سامنے آیا جب حکومت الیکشن چوری کرے گی تو آئین کیا کرے گا جو حکومت الیکشن برداشت نہ کرسکے وہ ملک کیسے چلائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں ہے ملک کو آئین کے تحت چلانا چاہیے۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر ہونے والا واقعہ سب ہر جگہ ہوگا۔ اب لوگ پریزائیڈنگ آفیسر کی نگرانی شروع کردیں گے ان کونہیں ہلنے دیں گے لوگ ان تماشوں سے تنگ آچکے ہیں لوگ اپنی تکالیف کو الیکشن چوری ہونے سے جوڑتے ہیں ۔آج ملکی معیشت کی جو حالت ہے اس کا تعلق الیکشن چوری ہونے سے ہے ہم سڑک پر بھی جاسکتے ہیں۔ عوام کے پاس بھی جاسکتے ہیں اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتے ہیں۔ الیکشن کمشنر اپنی بے چارگی کا اظہارکرنے کے بعد بھی الیکشن کا فیصلہ کردیتا ہے۔ اس الیکشن کمیشن کی کیا عزت اورحیثیت رہ جائے گی۔ ان اداروں کو تباہ نہ کیا جائے ۔ غائب ہونے والے افسران کے پولنگ اسٹیشن کا ٹرن آئوٹ 88 فیصد پر پہنچ گیا۔لوگ مطمئن ہوکر چلے گئے بعد میں پریزائیڈنگ افسر بھی غائب اور ووٹ بھی غائب جب حکومت الیکشن چوری کرے گی تو آئین کیا کرے گا جب تک آئین کے مطابق ملک نہیں چلایا جائے گا ملک نہیں چل سکتا

Comments

comments