*اسٹرپ سِلزنےCCPکے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا*۔

IMG-20210213-WA0156.jpg

*اسٹرپ سِلزنےCCPکے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا*۔

اسلام آباد(پریس ریلیز )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں اسٹریپ سلز کمفرٹ کے خلاف دھوکہ دہی کی مارکیٹنگ کے الزام میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس پر ہم اب اپیل کرنے جارہے ہیں۔

سی سی پی کے ساتھ ہمارے مذاکرات دسمبر2018سے جاری ہیں جس کے دوران میں ہم نے اپنی کارروائی ، خصوصاََاسٹریپ سلزکمفرٹ کے موثر ہونے کے دعوے کے ثبوت کے طور پر متعدد تھرڈ پارٹی تحقیقات پیش کیں ۔ تاہم CCP نے ہماری ٹھوس شہادت پر غور نہیں کیا ، لہذٰا اب ہمارے پاس اپیل کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔

ایمانداری اور شفافیت RBکے بنیادی آپریٹنگ اصول ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہماری پروڈکٹ پوزیشننگ اور کمیونی کیشن منصفانہ اور ایماندارانہ ہے اورنہ تو صارفین کو گمراہ کرتی ہے اور نہ ہی کسی طرح سے غیر واضح ہے۔ہماری کمیونی کیشن اور اپنی پیکیجنگ اور پروموشنل میٹریل میں استعمال شدہ تمام مذکورہ دعوے معتبر اور دستاویزی شہادتوں پر مبنی ہیںجوسائنسی جانچ پڑتا ل پر پورا اترنے کی اہل ہیں اور تمام مقامی صارفین کے قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ہم آپ کویقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کے تحفظ کا بھرپور عزم رکھتے ہیں اور وہ حل فراہم کریں گے جو بہتراور صحت مند زندگی کیلئے حفاظت، علاج اور تربیت فراہم کرتے ہوں۔

Comments

comments