جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی بھارتی پالیسیوں پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا یورپی پارلیمنٹ کمیٹی نے ای یو ڈس انفولیپ کے معاملے کو اٹھالیا ہے۔ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کی یورپی پارلیمنٹ میں باقاعدہ خصوصی کمیٹی میں ای یو ڈی انفولیپ کی سماعت ہوئی۔ کمیٹی اجلاس میں ای یو ڈس انفولیپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الگیزنڈر ایلفا لیپی نے شرکت کی ۔ کمیٹی کو پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں کون کونسے حربے استعمال کیے ۔ ای یو ڈس انفولیپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بھارتی مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیگزینڈر ایلفا نے کمیٹی کو بریفنگ دی