پی ڈی ایم کے مختلف بیانیئے شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے کہا کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کاواضح ثبوت ہیں، پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوںنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، بلاول کا عدم اعتمادپر زور ،احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات جبکہ مریم کا لانگ مارچ پر اصرار پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں

Comments

comments