سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی سعودی اعلی قیادت سے ملاقاتیں باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • Screenshot_20210122-145137_Twitter.jpg

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے سرکاری دورہ میںاعلی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریاض میں رائل سعودی نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر البحر کو رائل سعودی نیول فورسز اور اس کے جاری آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں رائل سعودی نیول فورسز کی صلاحیت میں اضافے اور عسکری تربیت کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا۔سعودی حکام نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے سلسلے میں کیے جانے والے پاک بحریہ کے اقدامات کی تعریف کی

Comments

comments