گوجرانوالہ میں خاتون 4 بچوں کے ساتھ قتل خاوند گھر نہیں تھا

No video URL found.

گوجرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا،گھر سے 5 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گذشتہ رات کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر قتل کیا گیا۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گائوں میں رہتا تھا۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ڈی ایس پی کینٹ نے بتایاکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیں گے۔گھر سے 5 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گی

Comments

comments