باجوڑ ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک

  • FB_IMG_1611218227360.jpg

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔باجوڑمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی باجوڑکی تحصیل اتمان خیل میں کی گئی۔

سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے2 دہشتگردمارے گئے۔مارے جانے والےدہشتگردوں سےبھاری مقدارمیں ہتھیار اوربارودی موادبرآمدکیا گیا۔
باجوڑ کے علاقے اتمان خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر باجوڑ کے علاقے اتمان خیل میں قذاقی کے مقام پر ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کی گئی۔پولیس کے مطابق فورسز جو دہشت گردوں کے باجوڑ میں خفیہ آمد اور دہشت گردی کی کارروائی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، بڑی مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور مواصلات کیلئے وائر لیس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تیز کردیا گیا

Comments

comments