بھارت کا ایک اور عالمی ڈرامہ بے نقاب ، اہم عہدار کرسچین فیر سمیت تمام عہدیدار مستعفی

  • IMG_20210121_131828.jpg

ای یو ڈس انفو لیب نے ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب کردیا، جس کے اہم عہدار سمیت تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی، ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگڈر مچ گئی،کانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھرفن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت عیاں ہونے لگے۔بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔ فورم 2011 میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے، استعفیٰ دینے والوں میں اہم رکن کرسٹین فیئر بھی شامل ہیں

Comments

comments