وانا ۔۔جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

  • finance-minister-in-a-meeting-with-pak-lather-association.jpg
  • pm_Kamyab-Jawan-Address.jpg
  • pm_road-Inauguration.jpg

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، پرویز مشرف نے طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔دورہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، جتنی مرضی بلیک میل کرلیں، ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف اور ملک کے صدر تھے، امریکا ان کے ساتھ تھا، ججز اور نیب ان کے ماتحت تھے لیکن انہوں نے ان ڈاکوں کو 2 بار این آر او دے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف دبا برداشت نہیں کرسکے، طاقت ور ترین ہونے کے باوجود ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی جنگ جیتیں گے تو قوم اوپر اٹھے گی، یہ کہتے ہیں باقی چوروں کوپکڑو ان کوچھوڑدو، جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک کو ٹھیک راستے پر لیکر آرہے ہیں

Comments

comments