لکی مروت۔۔۔ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والے افراد پر مخالفین کی فائرنگ 5 افراد قتل، جاں بحق ہونے والوں میں 3 راہ گیر شامل ہیں

  • IMG-20210121-WA0000.jpg

*لکی مروت / فائرنگ، 5 افراد قتل*

لکی مروت۔۔۔ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی پانے والے افراد پر مخالفین کی فائرنگ ۔فائرنگ سے 5 افراد قتل، جاں بحق ہونے والوں میں 3 راہ گیر شامل ہیں، ۔جاں بحق افراد کی لاشیں سٹی ہسپتال منتقل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، ذرائع

لکی مروت کے علاقہ میں جیل کے باہر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں دو افراد جیل سے رہا ہوکر نکلے تھے۔
لکی مروت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں دو افراد جیل سے رہا ہو کر نکلے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین راہ گیر شامل تھے،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،ہسپتال مٰیں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں،شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا،تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔
لکی مروت میں ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جیل سے رہائی پانے والے 2 افراد شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے3 راہ گیر بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 راہ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لکی سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

comments