کراچی:سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیریں ارشد خان انتقال کرگئیں

  • FB_IMG_1611024052040.jpg

ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی،ٹی وی اینکر اور خواتین تاجران کی رہنماء شیریں ارشد خان گزشتہ روز طبیعت ناساز رہنے کے سبب انتقال کرگئیں۔ مرحومہ نے جنوبی پنجاب کی تاجرخواتین کو ہنرمند تربیت کی فراہمی کیلئے آواز بلند کی،مرحومہ کی نماز جنازہ پیرکو لاہور میں ادا کی گئی جبکہ بعد ازاں انہیں بہاولپورمیں سپردخاک کردیا گیا ۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،ترجمان گلزار فیروز، مظہرعلی ناصر، اختیار بیگ، حنیف گوہر،طارق حلیم، شبنم ظفر، معروف ٹریول ایجنٹ عالیہ خان،سعیدہ بانو، رضوانہ شاہد، چوہدری عرفان یوسف،کریم عزیز ملک، خورشید برلاس، نوراحمد خان، نوید بخاری،عبدالسمیع خان، شیخ عمرریحان،ایف بی سی سی آئی کے نائب صدر عارف یوسف جیوا ،احمدچنائے، اوردیگر نے شیریں ارشد کی وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Comments

comments