افغانستان میں امن کے لیے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے،جنرل قمرجاوید باجوہ

No video URL found.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف کو پشاورہیڈ کوارٹر میں سکیورٹی صورتحال ، باڑ سمیت بارڈر مینجمنٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی صلاحیت میں اضافہ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی علاقوں میں امن و امان سے متعلق ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کو تقویت دینے کے لیے کوششیں ثمر آور ثابت ہونگی، افغانستان میں امن کے لیے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے

Comments

comments