آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ/سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات ہزارہ برادری کمیونٹی سے بھی ملاقات دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

No video URL found.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی۔اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا ہے ۔آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈر ہیڈ کوارٹرز میں سیکورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکورٹی چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایران اور افغانستان سرحد پر نظم و نسق میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آرمی چیف نے گیریژن میں آفیسروں سے خطاب کیا اور بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے پیشہ وارانہ کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہاکہ اہم محل وقوع کی وجہ سے بلوچستان پر ہمارے دشمنوں کی کڑی نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی

    *آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ/سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات*

    چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ

    آرمی چیف کی مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات

    آرمی چیف کی ہزارہ برادری کمیونٹی سے بھی ملاقات

    آرمی چیف کی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی


    شہداء کا خون رائیگاں نہیں گا، ارمی چیف

    بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

    آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے خطاب

    آرمی چیف نے صوبے میں قیام امن کے لیے تیاریوں کو سراہا

    مچھ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آرمی چیف

    Comments

    comments