وزارت مذہبیی امورکی پارلیمانی سیکرٹری شہنیلاروت کانے ضلع کرک میں ٹیری سمادھی کادورہ کیا۔m

  • IMG-20210112-WA0147.jpg

اسلام آباد : وزارت مذہبیی امورکی پارلیمانی سیکرٹری شہنیلاروت کانے ضلع کرک میں ٹیری سمادھی کادورہ کیا۔اس موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی پارلیمانی سیکرٹری شہنیلاروت نے کہاکہ حکومت نے اس واقعہ سخت نوٹس لیا ہے اور انتظامیہ نے بھی واقعہ کے بعد سخت ایکشن لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم انتظامیہ اور حکومت کے اقدامات سے مطمین ہے،پاکستان میں رہنے والے تمام اقلیتی برادری کومذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور اس ملک میں ہر مذہب کے مانے والوں کوآئین پاکستان کے تحت مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر ایم این اے جے پرکاش وزیراعلیٰ کے مشبربرائے اقلیت وزیرزادہ اورممبرصوبائی اسمبلی ویلسن وزیروگردیپ سنگھ بھی موجودتھے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیری مندرکے حوالے سے سوشل سوسیاٹی اور میڈیا نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے، اس ملک کو قائداعظم کے تصور کے اور ویژن کے مطابق آگے بڑھانے کیلئے وطن عزیزکے ہرشہری کومثبت کرداراداکرناہوگا،نئے پاکستان میں اقلتوں کو مکمل مذہبی آزاد ی حاصل ہے۔انہوں نے ٹیری امن کمیٹی کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ ہمیشہ احسن رویہ اپنایاگیاہے مگرکچھ عناصر وطن عزیزکے وقارکونقصان پہنچانے کیلئے ناکام کوشش کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭

Comments

comments