۔ مشترکہ انٹیلیجنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں بحیرہ عرب میں آپریشن کے دوران تقریبا 207 کلو گرام کرسٹل آئیس اور 227 کلو گرام ہیروئن کشتی سے برآمد بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت کا تخمینہ 16.30 بلین روپے بتائی گئی ہے ۔

  • IMG-20210113-WA0001.jpg

مشترکہ انٹیلیجنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم انٹیلیجنس نے منشیات کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔ یہ آپریشن بحیرہ عرب میں گوادر کے جنوب میں ھوا۔ آپریشن کے دوران تقریبا 207 کلو گرام کرسٹل ICE اور 227 کلو گرام ہیروئن ال حماد (رجسٹریشن نمبر 15668بی ایف ڈی) نامی ماھی گیر کشتی سے برآمد ہوئی. بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت کا تخمینہ 16.30 بلین (پاکستانی روپے) ہے۔ منشیات کی قیمت کے لحاظ سے یہ پی ایم ایس اے کی تاریخ کی سب سے بڑی کروائی ہے۔ ضبط شدہ منشیات مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم انٹیلیجنس کے حوالے کردی گئیں۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم انٹیلیجنس کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں پکڑی گئی منشیات اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور پاکستانی پانیوں کو غیر قانونی کام / مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں سازگار حلال اور کاروباری دوستانہ ماحول کے انتظامات قائم کرنے کی اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

Comments

comments