پاکستان میں کونسا خونی انقلاب آیا ہے دنیا میں اسٹیٹسکو ڈسلاج ہوتا ہے تو وہ خونی انقلاب ہوتا ہے* *عمران احمد خان نیازی*

*پاکستان میں کونسا خونی انقلاب آیا ہے دنیا میں اسٹیٹسکو ڈسلاج ہوتا ہے تو وہ خونی انقلاب ہوتا ہے*
*عمران احمد خان نیازی*

*وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر ایکٹو شخصیات اور یو ٹیوب پر مسخرا قسم کی فیک ویڈیو بنانے والوں سے ملاقات اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سٹیٹسکو ڈسلاج کرنا ہے*
*دنیا میں صحیح طرح اسٹیٹسکو ڈسلاج ہوتا تو وہ خونی انقلاب ہوتا ہے*
*جب امیت کو عباسیوں نے ختم کیا تو انہوں نے صرف ایک آدمی بچنے دیا امیت کا باقی سب کا قتل کر دیے*
*اور اسی طرح جب عباسیوں کو ختم کیا گیا تو اوپر سے لے کر نیچے تک سب ختم کر دیئے*
*انقلاب ایسے آتا ہے*
*خمینی کا انقلاب آیا تو ساری رائل فیملی ایران سے ختم کر دی گئی*
*ہمارے پاس تو کوئی خونی انقلاب نہیں آیا*

*عمران خان صاحب آپ اور کیا چاہتے ہیں*
*فوج نے عدلیہ نے نیب نے تمام اداروں نے آپ کا ساتھ دیا*
*آپ کو ایک سازگار ماحول دیا*
*الیکشن میں نتائج بدلی کرکے آپ کو جتوایا گیا*
*آپ کی خواہش پر آپ کو وزیراعظم بنایا گیا*
*آپ کے خلاف جتنے بھی کرپشن کے کیز سب کو روک دیا گیا*
*فارن فنڈنگ کیس ۔ مالم جبہ سکینڈل۔ بلین ٹری منصوبہ۔ تعمیر اسکول پروجیکٹ۔ پشاور بی آر ٹی ٹی ہیلیکیپٹر کیس۔ پی ٹی وی حملہ کیس۔ ان سب مقدمات کو آپ کی خواہش پر روکا ہوا ہے*

*فوج نے الیکشن چوری کرکے آپ کو جتوایا*
*عدلیہ نے آپ کا ساتھ دیا آپ کے مخالفین کو نااہل کیا جیلوں میں بند کروایا سزائیں دیں*
*نیب ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو استعمال کرکے اپنے مخالفین کو جیلوں میں بند کروا رہے ہیں*

*پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسا ساز گار ماحول کسی بھی حکومت کو نہیں ملا جس کو فوج اور عدلیہ سے کوئی ڈر نہ ہو کیونکہ ہمیشہ ہی ہر جمہوری حکومت پر فوج اور عدلیہ کی تلوار لٹکتی رہتی ہے جو کہ ہم پچھلی دونوں حکومتوں میں دیکھ چکے ہیں عدالتی نااہلی اور دھرنے دلوائیے گے*

*اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی اگر آپ ملک کے حالات نہیں بدل سکے*
*اگر آپ کوئی حقیقی تبدیلی نہیں لا سکے*
*اگر آپ عوام کی زندگی میں کوئی آسانیاں فراہم نہیں کر سکے*
*تو پھر آپ نااہل اور نکھٹو ہیں*

*یہ انقلابی کہانیاں سنانے سے کچھ نہیں بدلنے والا*
*جب تک آپ کچھ کر نہیں سکتے کچھ بدلنے والا نہیں*
*کیوں کہ آپ کی تقریریں سن کر عوام اب تھک چکی ہے*
*آپ کی پالیسیوں نے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے*
*اور اب تقریبا پونے تین سال گزر جانے کے بعد اب آپ کہتے ہیں کہ پاکستان میں انقلاب نہیں آیا*
*عمران خان صاحب جب بھی آپ سے کارکردگی کا سوال کیا جائے تو ایک نئی کہانی سناتے ہیں*
*کبھی سال کے بارہ موسم بتا دیتے ہیں*
*کبھی شہد کی مکھیوں سے معیشت ٹھیک کرنا کہہ دیتے ہیں*
*اور اب آپ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی خونی انقلاب نہیں آیا*
*خان صاحب آپ کو شرم آنی چاہیے لیکن وہ آپ آنی نہیں کیونکہ وہ آپ کے اندر ہے نہیں*

*عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ جب سارے وسائل لوٹ لے تو قوم نہیں بن سکتی۔ کرپٹ حکومت ہو تو ملک میں غربت بڑھتی ہے۔*
*عمران خان صاحب یہ بات بھی آپ کی بالکل ٹھیک ہے آپ کے وزیر اور مشیروں نے عوام کو پچھلے دو سال میں میں ہر چیز میں خوب لوٹا چاہے وہ چینی ہو آٹا ہو ادویات ہو پٹرول ہو اور ملک میں غربت بڑھ گئی*
*صرف دو سال اور چند ماہ میں مزید دو کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے*
*اور یہ سب کچھ آپ کی کرپٹ حکومت میں ہوا ہے آپ سچ کہتے ہیں جب کرپٹ حکومت ہوگی تو غربت بڑھے گی اور یہ پاکستان کی عوام نے ان دو سالوں میں دیکھ لیا ہے*
*جج کا ہتھوڑا*
*فوج کے بوٹ و بندوق*
*صحافی کی قلم*
*سب نے ساتھ دیا*
*پر نااہل نااہل ہی رہا*

Comments

comments