کفالت پروگرام کیلئے بھاری رقم منظور کروائی جائے گی احساس کفالت پروگرام کی رقم کی وصولی کیلئے عوام سکولوں کے علاوہ بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالی جاسکتی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

چیئر پرسن احساس کفالت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا حضرو احساس کفالت کیمپ کا دورہ،وزیر اعظم عمران خان غریبوں کا درد اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں کفالت پروگرام کیلئے بھاری رقم منظور کروائی جائے گی احساس کفالت پروگرام کی رقم کی وصولی کیلئے عوام سکولوں کے علاوہ بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم نکالی جاسکتی ہے حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں قبل ازیں ڈاکٹر ثانیہ نشر نے فرداََ فرداََ خواتین سے ان کے مسائل جانے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر اے سی حضرو شگفتہ جبیں،چیف آفیسر سردار آفتاب خان،طارق ٹوانہ بھی موجود تھے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کی رقم بڑھا دی گئی ہے غریبوں کو ان کے گھروں تک رقم کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تحصیل حضرو میں بھی بہتر طریقے سے عوام کو رقم فراہم کی جا رہی ہے اور یہاں کے انتظامات بھی بہترین ہیں جس پر اے سی حضرو اور چیف آفیسر مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ جن افراد کے انگوٹھے میچ نہیں کر رہے وہ اب حبیب بینک کی برانچ میں جا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان غریبوں کے مسائل حل کرنے کی سیاست کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عملی طور پر غریبوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں احساس کفالت پروگرام کی بدولت بھی غریبوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ اس پروگرام کو اور بہتر کیا جائے قبل ازیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے فرداََ فرداََ خواتین سے مسائل پوچھے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ایک عورت کے پاس وہ زمین پر بھی بیٹھ گئیں جس کو مقامی افراد نے سراہا اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس موقع پر حبیب بینک او ردیگر احساس کفالت پروگرام کے افسران بھی موجود تھے۔

Comments

comments